پیراگوئے کے عوام راتوں رات اپنی جمع پونجی سے محروم ہوگئے
شعو ر نیوز( انٹرنیشنل ڈیسک): بر اعظم جنوبی امریکہ کے ملک پیراگوئے کے مالیاتی شعبے کو تاریخ کے سب سے بڑے زلزلے کا سامنا ہے ۔30 لاکھ سے زائد صارفین اپنے موبائل ایپس اور ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے محروم ہو چکے ہیں۔ لوگ روزمرہ کی اشیاء خریدنے، تنخواہیں نکالنے یا بل ادا کرنے سے قاصر ہیں۔دارالحکومت اسونسیون کی سڑکوں پر راتوں رات شدید احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں۔ خاص طور پر بزرگ اور پنشنرز سڑکوں پر رو رہے ہیں جن کی عمر بھر کی جمع پونجی اب ڈوبنے کے دہانے پر ہے۔بینک میں عوام کی پنشن اور صحت کے فنڈز کے تقریباً 380 ملین ڈالر (38 کروڑ ڈالر) پھنسے ہوئے ہیں۔ اگر یہ رقم واپس نہ ملی تو ملک کا سوشل سیکورٹی سسٹم بیٹھ جائے گا، جس کا نتیجہ آنے والے وقت میں لاکھوں بوڑھے شہریوں کی کٹوتیوں اور معاشی کٹاوتی کی صورت میں نکلے گا۔ ملک کے مرکزی بینک ملک کے سب سے بڑے ڈیجیٹل قرض دہندہ ادارے 'یوئنو بینک' کو دیوالیہ پن اور ناقص مالیاتی انتظام کے باعث اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔ ملک کی 60 فیصد آبادی (تقریباً 30 لاکھ صارفین) کے کھاتے اچانک منجمد ہوگئے ہیں کروڑوں ڈالر کے عوامی فنڈز داؤ پر لگ گئے۔ اس اسکینڈل نے پیراگوئے میں کارپوریٹ طاقت، ریاستی اثر و رسوخ اور ریگولیٹری ناکامی کے گٹھ جوڑ کو پوری طرح بے نقاب کر دیا ہے۔بینک کا سالوینسی ریشو (Solvency Ratio) قانونی طور پر درکار کم از کم حد سے بھی آدھے سے کم رہ گیا تھا۔ آڈٹ رپورٹس کے مطابق بینک مالکان نے اپنے ہی گروپ کی دیگر نجی کمپنیوں کو غیر قانونی طور پر خطیر رقم کے قرضے جاری کیے، جس سے بینک کی مالیاتی بنیاد کھوکھلی ہو گئی۔اسکینڈل کے سامنے آتے ہی مرکزی بینک کے صدر کارلوس کاروالو جو خود ماضی میں یوئنو بینک کے سربراہ رہ چکے ہیں—کو شدید عوامی و سیاسی دباؤ پر استعفیٰ دینا پڑا۔ پراسیکیوٹرز نے بینک کے صدر جوان مانوئل گستالے سمیت 8 اعلیٰ عہدیداروں کی گرفتاری کا حکم دیا ہے اور اب تک متعدد ڈائریکٹرز حراست میں لیے جا چکے ہیں۔اسکینڈل کے سامنے آتے ہی مرکزی بینک کے صدر کارلوس کاروالو کو شدید عوامی و سیاسی دباؤ پر استعفیٰ دینا پڑا۔ پراسیکیوٹرز نے بینک کے صدر جوان مانوئل گستالے سمیت 8 اعلیٰ عہدیداروں کی گرفتاری کا حکم دیا ہے اور اب تک متعدد ڈائریکٹرز حراست میں لیے جا چکے ہیں۔